نگراں وفاقی وزیر ریلوے کپیٹین ریٹائر ڈ شاہداشرف تارڑ نے حلف لینے کے بعد وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (سی این این اردو): نگراں وفاقی وزیر ریلوے کپیٹین ریٹائر ڈ شاہداشرف تارڑ نے حلف لینے کے بعد وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر وزارت ریلوے کے افسران نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔اس کے بعد وفاقی وزیر نے وزارت ریلوے کا دورہ کیا اورافسران سے ملاقات کی۔

وفاقی سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ نے ریلوے کے انتظامی اور آپر یشنل معملات پر یفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ٹرین آپریشن سب کے لیے خوشگوار اور محفوظ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں وزارت اور اس سے منسلک تمام محکموں کو مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ، ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے فوری طور پر حفاظت سے متعلق آڈٹ اور اسیسمنٹ کریں اور جمع رپورٹ 7 دن کے اندر پیش کریں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ریلوے کی ریونیو سٹریم کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں