شہید صحافیوں جان محمد مہر اور شہید غلام اصغر کھنڈ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاج

خیرپور یونین آف جرنلسٹس , رانی پور اور کنب کے صحافیوں نے سکھر کے صحافی جان محمد مہر اور احمد پور کے شہید صحافی اصغر کھنڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی ملک گیر کال پر جمعہ کو پی ایف یو.جے رہنماء صوفی محمد اسحاق سومرو, عوامی پریس کلب کے صدر ناز سولنگی,صدر کنب پریس کلب مرید راجپر, بشیر راجپوت, اسد علی ناریجو سید محسن علی شاہ لکیاری کی قیادت میں عوامی کنب پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے رہنماء صوفی محمد اسحاق سومرو,ناز سولنگی,سید محسن علی شاہ مرید حسین راجپر ، شاھد حسین منگی ، عبداللہ کلادی ،بخش علی شنبانی ودیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید صحافیوں جان محمد مہر اور شہید غلام اصغر کھنڈ کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے صحافیوں نے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے, سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے حقیقی قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سکھر پولیس اب تک ناکام ہوگئی ہے۔اس سے قبل بھی اصغر کھنڈ سمیت متعدد صحافی قتل ہوئے ہیں, پی ایف یو جے, خیرپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کنب رانی پور و دیگر پریس کلبوں کے صحافیوں نے جان محمد مہر اور اصغر کھنڈ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سکھر کے صحافی نیشنل پریس کلب کے خازن کامران شاہد کے خلاف سکھر میں آباد تھانے پرجھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب سکھر پولیس ایک شہید صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے تو دوسری جانب صحافیوں کے خلاف ہی جھوٹے مقدمات کی بھرمار ہے جو نہایت ہی شرم ناک عمل ہے کے یو جے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جھوٹے مقدمے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا, انھوں نے کہا کہ اگر شہید جان محمد مہر اور شہید غلام اصغرکھنڈ کے قاتل اور انکے سہولت کار گرفتار نہ کٸے گٸے تو احتجاج کاداٸرہ وسیع کیا جاٸے گا جو تحریک کی صورت میں ہوگا,

اپنا تبصرہ لکھیں