یونان کے جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کا زلزلہ پاکستانی نجی ریسرچ سنٹر کی پیش گوئی درست ثابت۔یونان میں 6.1 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔یونانی زرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصبح محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایلونڈا کے شمال مشرق میں 58 کلومیٹر دور سمندر میں تھا، زلزلے کی گہرائی 69 کلومیٹر تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستان کے نجی ادارے ارتھ کوئک کوئک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او شہباز لغاری نے یونان میں انے والے 6.1 زلزلے کا قبل از وقت 17 مئی 2025 کو اگاہ کر دیا تھا۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ای کیو کیو این پر اس کی پیش گوئی کی تھی۔
نجی اداے کے سربراہ شہباز لغاری نے سی این این ارود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے اطراف پانچ ہزار کلومیٹر احاطے میں جتنے بھی ممالک اتے ہیں جن میں پاکستان انڈیا افغانستان ترکی یونان ایران عراق اٹلی فرانس میں انے والے زلزلوں کا قبل از وقت بتاتے آ رہے ۔
پیشگوئی کے لیے زیادہ سے زیادہ 128 گھنٹے اور کم سے کم 36 گھنٹے بتایا جاتا ہے۔ جو کہ تقریبا کم سے کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ سات دن بنتے ہیں۔
شہباز لغاری نے بتایا کہ وہ ایسا سائنٹیفک ریسرچ سے پروگرام لانچ کر سکتے ہیں جو انے والے زلزلوں کا 128 گھنٹے قبل بتا سکتا ہے۔دنیا بھر کے ممالک کی کرسٹ لیئر کا مشاہدہ کر کے 206 ممالک کو ایسے الات بنا کر دے سکتے ہیں جو انے والے زلزلوں کی پیشگی اطلات دیں گے۔جس سے دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں زندگیوں کو قبل از وقت انے والی قدرتی افت زلزلے سے بچایا جا سکتا ہے اگر حکومت پاکستان نے سنجیدگی سے توجہ دی تو حکومت پاکستان کو بہت بڑا زر مبادلہ بھی کما کے دیا جا سکتا ہے۔زلزلوں کے ایسے حالات بنانے کے لیے وقت کم اور کام بہت زیادہ ہے.
لغاری نے کہا کو اس وقت پاکستان میں رہتے ہوئے ای کیو کیو اینڈ ریسرچ سینٹر کو اخراجات کی مد میں چلانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے اگر حکومت کی توجہ نہ ہوئی تو پاکستان میں ایسا ادارہ ختم کر ہو جائے گا جو زلزلہ کی قبل از وقت پیشگی اطلاع دے رہا ہے .حکومت کی توجہ انسانیت کو بچانے کے لیے بے حد ضروری ہے ورنہ دیگر ترقی یافتہ ممالک ان کے منتظر ہیں۔پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے اپنی پہلی ترجیحات میں پاکستان کو رکھنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان اور اس کی قوم کا نام روشن ہو سکے.ا