خضدار آرمی پبلک سکول کی بس پر بم حملہ 6 بچے جاں بحق 34 زخمی وزیراعظم وفاقی وزا کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان کے ضلع خضدار سے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دھماکہ، دھاکہ شدید تھا 6 طالب علم شہید، 34 سے زائد زخمی.
آرمی پبلک اسکول خضدار کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بس میں اس وقت 40 سے زائد بچے سوار تھے۔ پولیس اور سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 طالب علم شہید ہوئے ہیں. جبکہ 34 سے زائد طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا گیا ہے. کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے
وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی ہمراہ ہیں.
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ استقبال کیا
وزیر اعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے.وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے
بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس متوقع ہے.

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں