ایسٹر کے موقع پر فاروق آباد میں 1000 سے زائد مستحق افراد میں راشن کی تقسیم – ہیلنگ ہینڈر منسٹریز کا انسانیت دوست اقدام

شیخوپورہ : ایسٹر کے مقدس موقع پر ہیلنگ ہینڈر منسٹریز آف پاکستان کے زیر اہتمام فاروق آباد میں ایک عظیم الشان فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تنظیم کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کی، جبکہ مسیحی برادری کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں معذور افراد، بیواؤں، یتیموں، غریبوں اور نادار خاندانوں میں خصوصی طور پر راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ محروم طبقے کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوتا ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر جیسے خوشی کے تہوار پر پسماندہ مسیحی خاندانوں کو خوشیوں میں شریک کر کے اُن کے احساس محرومی کو احساسِ فخر میں بدلا گیا ہے۔ ہیلنگ ہینڈر منسٹریز کا مشن معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں