جنوبی کوریا میں منہاج القران انٹرنیشنل کے 44 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا گیا

گزشتہ شب ساؤتھ کوریا میں منہاج القران انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر چوالیس سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا گیا جس میں پاکستان بزنس ایسویسی ایشن کے وفد نے منہاج القران کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان بزنس ایسویسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس میں گلوبل بزنس ریلیشن کمیٹی کے ہیڈ حاجی علی حسن ٹریڈ کمیٹی کے ہیڈ امجد علی سیال وائس چیئرمین اصغر علی بانگی اور سینیئر ممبر کم انور نے خصوصی شرکت کی اور منھاج القران کی تنظیم کے 44 سال مکمل ہونے پر اور نئی کابینہ بننے پر ان کے عہدے داران کو اور حافظ عبدالوحید ، جمیل چوہدری ، اور جنوبی کوریا منہاج القران کے سربراہ شہزاد بھٹی کو مبارک باد دی گئی اور اس موقع پر کاٹا بھی کاٹا گیا

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے وفد نے منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مبارکباد کا پیغام دیا اور وفد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی دین کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہا کہ ڈاکٹر قادری وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے کوریا میں حال ہی میں ہونے والے پروگرام میں ایک پیغام دیا تھا کہ مل جل کررہنے میں برکت ہے اور تفرقوں میں نہ بٹے ایک قوم بنے اور اسلام کی ترقی اور اسلام کی خوبصورتی اتفاق اور آپس میں پیار محبت سے مل جل کر رہنے میں ہے۔

اس موقع پر کوریا میں بسنے والے لفظ مکاتب فکر اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ لکھیں