صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر پاکستان میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے وفد نے ملاقات کیصدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سختی سے مسترد کردیے انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے انتخابات کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسے انتخابات کشمیری عوام کیلئے ناقابل قبول ہیں ،عالمی برادری مودی حکومت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے انعقاد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کی بھارت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، ایسے اقدامات جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے ،بھارتی اقدامات کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتے ،
بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدل کر اپنی ہی سرزمین میں بے اختیار کرنا چاہتا ہے ، پاکستان کشمیری عوام کی حقوق کے لیے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،
پاکستان کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
وفد نے صدر مملکت کو مقبوضہ جموں کو کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جارہا ہے ، کشمیری قیادت کو قیدو بند کا سامنا ہے وفد نے آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل کے بارے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا جس کے جواب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ
بھارت کے غیر قانونی اقدامات ، قابض افواج کے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراناچاہیے،
پاکستان مہاجرین کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے پرعزم ہے ،
پاکستان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہا ہے،
آزاد جموں و کشمیر حکومت سے گزارا الاؤنس بڑھانے ، مہاجرین کو مزید ریلیف دینے کا کہا جائے گا،
8000 مہاجر خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سہولت فراہم کریں گے ،
وفد نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی جاری اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کردار اور کوششوں کو بھی سراہا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنےدور میں مختلف عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کی،
ٌٌٌ