سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرکے تین نئے محکمے قائم کر دیئے گئے.ریگولیٹری شعبہ جات سول ایوی ایشن کا حصہ ہونگے۔ایرپورٹس کو پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بناکر الگ محکمہ بنادیا گیا
بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پر مشتمل تیسرا محکمہ قائم ۔سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔
وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن، پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن قائم کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا
فلائٹ اسٹینڈرڈ ل، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایر اسپیس، ایروردی نیس، ایئر ٹرانسپورٹ ایرومیڈیکل پر مشتمل شعبہ جات سول ایوی ایشن کا حصہ ہونگے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی میں شامل کرلیے گئے۔2023 میں وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے سول ایوی ایشن، ایرپورٹ اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے محکموں کو بل پاس کیا تھا ۔
تینوں محکموں کے ملازمین کو انکی قابلیت اور تجربہ کے حساب سے محکموں میں تقسیم کردیا گیا۔مالیات، اثاثوں کو بھی تینوں محکموں مین تقسیم کردیا گیا ہے۔
تینوں محکموں کے سربراہان لگانے کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔وزارت ہوابازی کی طرف سے سول ایوی ایشن اور پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کے ڈی جی لگانے کے لیے چند دن قبل اشتہار بھی جاری کیا گیا ہے