سیول جنوبی کوریا. پاکستان کے 7 7ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان سیول میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانے کی دھن پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ یوم آزادی کی تقریب میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا .
یوم آزادی کی اس تقریب میں پاکستان بزنس اسوسی ایشن کوریا ، پاکستانی کمیونی کوریا کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر کوریا تعنات پاکستانی سفیر نبیل منیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی انہوں کہا کہ تحریک آزادی پاکستان کے دوران لاکھوں افراد شہید ہوئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے
سفیر نبیل منیر نے قوم کی ترقی اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار کو یاد کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے مصائب کے جلد از جلد خاتمے کی دعا کی۔
اس تقریب میں کوریا بھر میں مقیم پاکستانی سیاسی و سماجی اور کاروبای شخصیات اور دیگر نے شرکت کی، جن میں مدثر علی چیمہ ، اصغر بانگی، میاں صغیر احمد، شفیق خان ، نزاکت علی، جبار خان، عالم خان ، اور دیگر کی خصوصی شرکت کی