قتل کے مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان کوعرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے کے این سی بی انٹرپول یونٹ نےخصوصی آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔

گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین شامل

گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل۔ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔

ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔جبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھاملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو 3, ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے۔جبکہ فیصل آباد، گجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔

ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ کی گئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں