ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے جناح ایرپورٹ کراچی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دے دیا

جناح ایئرپورٹ کے ایویشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو کینیڈین ٹرانسپورٹ ٹیم نے بین الاقوامی معیار کا قرار دے دیا

کراچی دو رکنی ٹرانسپورٹ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹیم کا دورہ 15 سے 18 جولائی تک جاری رہا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکورٹی انسپکٹرز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایویشن سیکیورٹی کی تعریف اور ہوائی اڈے کے سیکورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دئیے۔

دو رکنی کینیڈین وفد میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز باربرا ڈیوریٹ اور عبدالطاہر شامل تھے۔اسیسمنٹ کے اختتام پر سول ایویشن ہیڈکوارٹرز میں ڈیبریفنگ سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس تقریب کے اختتام پر کینیڈین انسپکٹرز کو سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن (ر) سیف انجم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب نادر شفیع ڈار نے کریسٹ اور تحائف پیش کیے گئے۔

کینیڈین ٹیم نے میزبانی کرنے پر PCAA کا شکریہ ادا کیا اور ائیرپورٹ کے ایویشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو بین الاقوامی معیار کا اور بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ قرار دیا۔

جن ایویشن سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیا گیا ان میں مسافروں اور سامان کی اسکریننگ، پیری میٹر پروٹیکشن، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی شامل تھی۔سول ایویشن کے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) شاہد قادر نے اسیسمنٹ مراحل کی نگرانی کی۔

اس موقع پر کینیڈین ایویشن انسپکٹرز نے پی آئی اے کی براہِ راست کینیڈا/ٹورونٹو جانے والی پروازوں کے لیے سیکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ٹورنٹو جانے والی پروازوں کے لیے ایکسس/رسائی کے کنٹرول، ہوائی جہاز کے تحفظ، سیکیورٹی سرچ اور متعلقہ طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کا یہ دورہ ICAO USAP آڈٹ اور GCAA-UAE کی جانب سے کامیاب اسیسمنٹس کا تسلسل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں