اسلام آباد کے نئے آئی جی ناصرعلی رضوی کی نشہ اب نہیں مہم بے گناہوں کے خلاف پرچے کرنے کا انکشاف

آئی جی اسلام آباد ناصررضوی کا سلوگن نشہ آپ نہیں کی تحریک زور شور سے جاری ہے۔پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا میں بھی چل رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کچھ پولیس افسرز نے کارکردگی کے چکر میں کچھ بیگناہ لوگوں کو بھی اٹھا کے 9 سی میں فٹ کردیا۔اور ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ تفتیشی افیسران جیب سے خرید کر عام جو نشہ کرتے ہیں ان کو اٹھا کے ان کے اوپر چرس ڈال کے پرچے دینے لگے۔

آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشن شہزاد بخاری کو چاہے جو بھی نائن سی کا پرچہ ہو اس کے بعد اس کو لازمی چیک کر لے ایسا نہ ہو کہ بے گناہ لوگوں سے جیل بھر جائے۔

اسلام آباد کی عوام خوش ہے نشہ ایک لعنت ہے اس کو ختم ہونا چاہیے اس کا مطلب یہ نہیں کہ بے گناہ لوگوں کے اوپر جھوٹے پرچے دے کے اپنی کارکردگی بنائی جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں