قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت کوریا میں مکین محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے
پاکستان ایمبیسی کوریا ان تمام سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزدوروں کے حقوق کی فراہمی و تحفظ فراہم کرتا ہے
کوریا سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے
پاکستان بزنس اسوسی ایش پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے
میاں صغیر نے کہا جنوبی کوریا میں کام کرنے والے محنت کشوں بلکہ تارکین وطن کے مسائل کے حل اور بہبود کیلئے بھی متعدد اقدام اٹھائے جارہے ہیں
یکم مئی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے
یہ دن ہمیں ان مواقعوں کو تسلیم کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جو محنت کشوں نے اپنے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کئے ہیں
موجودہ حالات کے تناظر میں یہ دن مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے
جنوبی کوریا میں کام کرنے والےمزدور پاکستان کی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کی اصل رفتار ہے
پاکستان بزنس اسوسی ایشن اپنے ان مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنی محنت کی کمائی زر مبادلہ کی صورت میں پاکستان بھیج کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں