یوم پاکستان کے موقع پر یاد گار شہداء پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب کا انعقا دکیا گیا۔ یاد گار شہداء پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے لئے سب سے پہلے ملک پاکستان ہے اورہم سب کی پہچان ہمارے ملک سے ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمار ا فخر ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گاہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی سلامتی اوردفاع کیلئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔