سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ افنان عالم اربوں روپے کی بدعنوانی میں گرفتار

اربوں روپے کی بدعنوانی سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ افنان عالم گرفتار ہو گئے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی میگا کرپشن میں ملوث سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کو گرفتار کر کیا گیا.ترجمان ایف آئی اے کا مطابق ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے خارج کی۔

ملزم نے ذاتی فوائد کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملزم نے ذاتی فائدے کے لیے 73 رہائشی پلاٹوں کی غیر مجاز منظوری دی۔مذکورہ پلاٹس سی ڈی اے کے سیکٹر I-12 اور I-15 میں واقع تھے۔عدالت نے دفاع اور استغاثہ دونوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کے خلاف فیصلہ سنایا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد اور انسپکٹر زاہد بھٹی نے ملزم کو گرفتار کیا۔مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں