اسلام آباد: یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے پانچ گرانٹ معاہدوں پر دستخط کا اسلامیہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ان گرانٹ معاہدوں کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔
یورپی یونین کی مدد سے پاکستان کیلیے 2022 کے سیلاب کیلیے مجموعی ردعمل 930 ملین یورو سے زیادہ ہو گا۔
ڈاکٹر کاظم نیاز کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یورپی یونین کی مدد سے پاکستان کی صنعتی بہبود اور روزگار کی ترقی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے مشکل مرحلے میں ہے، لیکن ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور انسانی حقوق کی احترام کرتے ہیں ۔مخصوص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معیشتی ترقی کیلئے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں انسانی حقوق، صنفی مساوات اور سول سوسائٹی کیلئے مزید سرمایہ کاری کی گئی۔
اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور کا یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا تعاون پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھایا جائے گا۔ جبکہ پاکستان میں سول سوسائٹی کی ترقی کے لیے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔