جڑانوالہ مسیحیوں کی بحالی جلد ممکن بنائی جائے۔وفاقی وزیر مذہبی امور

بدھ کے روز نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کے دفتر میں بین المذاہب اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں کی طرف سے مقامی مسیحی آبادی سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا ہم سب آدم و ہوا کی اولاد ہیں، ہمارے درمیان انتشار پھیلانے والوں کو روکنا ہو گا۔پاکستان کی اقلیتی برادری ہمارے جھنڈے کے سفید رنگ کی نمائندگی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہماری وزارت حاضر ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا چار چرچ مکمل طور پر بحال کر چکے ہیں۔
حملوں کے دوران توڑے اور جلائے گئے ہر گھر کیلئے 20 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔

بشپ آف لاہور نے نے کہا وزیر مذہبی امور کا آنا ہمارے لیے خوش آئند ہے۔مقامی مسیحی آبادی کے تمام تحفظات دور کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں