ماسکو ایران کے وزیر انصاف نے کہا ہی کہ یکطرفہ پابندیوں کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیتے ہوئے مغرب کے اس رویہ کا مقابلہ کرنے کے لیے برکس گروپ اقدامات کرے۔
زرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے بدھ کی شام ماسکو میں برکس کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس گروپ کو ہر ممکن حد تک تقویت دیکر دنیا میں امریکی بالادستی اور اس کی جانب سے طاقت کے ناجائز اور غلط استعمال کو موثر طریقے سے روکا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے آزاد اور خود مختار ملکوں کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنابین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
برکس یکطرفہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔یہ غیر قانونی پابندیاں بین الاقوامی تعلقات پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہیں، ممالک کو ان کے مالی وسائل تک رسائی سے روکتی ہیں، حتی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور انسانی امداد تک رسائی جیسے معاملات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برکس گروپ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کو مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔