سی این این اردو -ویب ڈیسک : ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ٹاٹا گروپ کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گہرے دکھ کے ساتھ کہنا پڑھ رہاہے کہ ہم مسٹر رتن نیول ٹاٹا ہم میں نہیں رہے ہم ان کو الوداع کہتے ہیں، جو واقعی ایک غیر معمولی رہنما ہیں جن کی شراکت نے نہ صرف ٹاٹا گروپ بلکہ ہماری قوم کے جوہر کو بھی تشکیل دیا ہے۔‘‘
سی این این کےمطابق، انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “رتن ٹاٹا ایک وژنری کاروباری رہنما، ایک ہمدرد روح اور ایک غیر معمولی انسان تھے۔”
ٹاٹا نے 2012 میں چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اپنے انتقال تک ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس کے عہدے پر فائز رہے۔
ٹاٹا کا ایک سنہری دور ختم ہوا