نیویارک وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات

       
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی نیپال کے وزیراعظم کے-پی شرما اولی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے کے-پی شرما اولی کو نیپال کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان اور نیپال کے مابین گہرے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے نیپال کی حکومت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون بالخصوص تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیپال کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں