صدر مملکت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے عشائیے کا اہتمام

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت کی ،ایوانِ صدر میں دئیے گئے عشائیے میں اےاین پی کے صدر و سینیٹر ایمل ولی خان ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی موجود تھی
صدر ِمملکت نے پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط کرنے ، سیاسی استحکام فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ،رواداری اور باہمی احترام فروغ دینے ، جمہوری ادارے مضبوط بنانے چاہیے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، عوامی فلاح کیلئے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا،
ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں،
سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے استحکام ، عوامی ریلیف کےلئے مختلف تجاویز دیں
اراکین نے قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں صدر مملکت کی سیاسی دانشمندی اور وژن کو بھی سراہا

اپنا تبصرہ لکھیں