صدر پاکستان کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پرصدمے اور افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مسلم امہ کےلئے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیاایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہےپچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا.

ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا آغا رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتےصدر رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہےصدر رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر ایران، پاکستان اور عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گا

اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے

اپنا تبصرہ لکھیں