صدر مملکت کی میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر آمد

صدر آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان نثار کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا صدر نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے اور شہید کی وطن عزیز کےلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہےانھوں نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیااور شہید کی بلندی درجات، لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی

اپنا تبصرہ لکھیں