آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کلب کراچی کے 9 رکنی وفد نے صدر سعید سربازی کی سربرایی میں ملاقات کی.
اس موقع پر وفد نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیئے پولیس اور جرنلسٹ لائژن کمیٹی کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لائژن کمیٹی کے قیام سے ناصرف باہم روابط کو تقویت ملیگی بلکہ صحافیوں کو انکے مسائل و مشکلات کے لیئے ازالہ پلیٹ فارم بھی میسر آجائیگا۔
وفد نے مزید کہا کہ ہاکس بے میں قائم صحافی کالونی بلاک 2 اور بلاک 12 کو متعلقہ تھانے کی سطح پر مناسب سیکیورٹی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیئے جائیں۔ملاقات کے دوران وفد نے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی کی گرفتاری سے متعلق پولیس پیش رفت سے بھی آگاہی لی۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کے پولیس جرنلسٹ لائژن کمیٹی کے قیام سمیت صحافی کالونی کی سیکیورٹی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں جبکہ لائژن کمیٹی کے قیام کے ضمن میں بہترین اور باصلاحیت پولیس افسران کے ناموں پر مشتمل فہرست ترتیب دی جائے.
اور بعدازاں اس فہرست کو پریس کلب کراچی کے عہدیداران سے شیئر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا ازالہ صحافتی امور کی بابت تعاون پولیس کی ترجیحات ہیں جبکہ فی زمانہ پولیس اور میڈیا کے مابین مضبوط اور پائیدار روابط اشد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کی حوصلہ شکنی کے لیئے صحافیوں کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ غیر معیاری خبریں جلد ہی عوام میں سرایت کرجاتی ہیں اور بعدازاں افراتفری کا سبب بنتی ہیں۔
آئی جی سندھ نے وفد سے کہا کہ جرائم کے خلاف اور امن وامان کی خاطر اٹھائے گئے پولیس کے فول پروف اقدامات اوراچھی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام یہ جان سکیں کہ پولیس شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے ناصرف قیام امن کو استحکام دے رہے ہیں۔
بلکہ عوام کے تحفظ کے ضمن میں بھی ہراول دستے کے طور پر پیش پیش ہیں۔وفد کے دیگر ارکان میں سیکریٹری شعیب احمد،نائب صدر رشید میمن،جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف اور اراکین مجلس عاملہ شامل بھی شامل تھے