صدر مملکت سے ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورت حال ، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی صدر کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ہنرمند نوجوان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے
صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایاوزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے ، قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعلقہ واقعات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے گی انھوں نےحق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی
صدر مملکت پاکستان کا موقف تھا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کےلئے دباؤ ڈالے