چنیوٹ ۔تھانہ لالیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر آفتاب افضل،سب انسپکٹر احسان اللہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں زیر استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان پولیس کو مختلف آٹھ سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ڈکیت گینگ ملزمان میں جابر, فروز, حمزہ اور مظہر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔