کراچی -فریال تالپور نے کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پیپلز پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی سربراہ اور رکنِ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور پیپلز پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس شرجیل انعام میمن بھی مہمان خصوصی محترمہ فریال تالپور کے ہمراہ موجود تھے۔ فریال تالپور نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کراچی کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے پیپلز پنک بس سروس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا تازہ تحفہ ہے، محترمہ فریال تالپور نے پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ آسان سفر کی سہولیات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے، محفوظ اور آرام دہ سفر خواتین کیلئے سندھ حکومت کا تحفہ ہے،
خواتین کے لئے سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو با اختیار بنانے سے ترقی اور خوشحالی آئے گی، أنھوں نے
سندھ حکومت کی جانب سےخواتین کیلئے 2 مہینے کیلئے پنک بس سروس میں مفت اور بلا معاوضہ سفر کا اعلان بھی کیا۔میری خواہش ہے کہ پنک بس سروس کے کرائے یہی رہیں، تقریب میں محترمہ فریال تالپور نے پنک بس سروس کی 4 خواتین ڈرائیورز کو لائسنس دیئے۔
محترمہ فریال تالپور نے پنک بس سروس کے دونوں نئے روٹس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس کے نمبر آر تھری اور آر نائن ہیں،پنک بس سروس روٹ R-3 پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ R-9 گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے،
دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر 10 نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محترمہ فریال تالپور، وزراء ، میئر ، ڈپٹی میئر اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔پنک بس سروس پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص محترمہ فریال تالپور کی ہدایات پر شروع ہوئی۔
۔پنک بس سروس کی تعریف پوری دنیا میں ہوئی اور عالمی میڈیا نے سندھ حکومت کے اس منصوبے کو سراہا، پنک بس سروس کے بہترین معیار، کم کرائے اور محفوظ سفر کو ساری دنیا میں سراہا گیا ہے،سندھ حکومت کا وژن خواتین کو با اختیار بنانا ہے، پیپلز پارٹی قیادت ،صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے عوام کی لئے سستے, معیاری اور محفوظ سفر کو اولین ترجیحات میں رکھا ہوا پے، پنک بس سروس کو خواتین ڈرائیورز، کنڈکٹر اور عملے کو بھی تربیت دی جارہی ہے،
سندھ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
پنک بس سروس کے دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر 10 بسیں چلائی جارہی ہیں ۔تقریب میں اراکینِ سندھ اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی عہدیداران، میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی