پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن خان سے آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایپملائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے وفد کی ملاقات

پرنسپل انفارمیشن افیسر مبشر حسن خان سے ال پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایپملائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے وفد کی ملاقات ۔جرنلسٹس و میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس۔9ویں و یج بورڈ کی تشکیل۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگیاں اور میڈیا کے دیگر مسائل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔جبکہ ایپنک کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے پر قائدین کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر کی سربراہی میں ایک وفد نے پی ائی او مبشر حسن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں میڈیا ورکرز ارگنائزیشن کے چیئرمین اظہر سلطان۔ مجتبی رضوان سید۔ سعدیہ عرفان باقر بھٹی عبدالمالک آزاد۔ لیاقت چوہدری سید قاسم شاہ۔سید گلزار گیلانی۔ سید عرفان بخاری قیصر خان اور ظفر اقبال شامل تھے اس موقع پر مبشر حسن خان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو بھی ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کے لیے قانونی پیچیدگیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ایپنک کے۔ مطالبے پرہماری کوشش ہے کہ میڈیا ورکرز کو بھی ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جائیں کیونکہ میڈیا ورکرز بھی جنرلسٹ کی طرح ہر میڈیا ہاؤسز میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز پروٹیکشن بل میں بھی جرنلسٹس کے ساتھ میڈیا ورکرز کو بھی شامل کیا ہے جو ایک بہت بڑا کام تھا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی صحافیوں میڈیا ورکرز اور فنکاروں میں ہیلتھ کارڈ از خود تقسیم کریں گے وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیا کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام برائے جرنلسٹ و میڈیا ورکرز پر کام روک دیا گیا تھا مگر وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرمشاورت مکمل کی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مبشر حسن خان نے کہا کہ عید سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز کو ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں تاکہ میڈیا ورکرز اور جرنلسٹ کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے انہوں نے ایپنک مطالبے پر 9 ویں ویج بورڈ کو تشکیل دینے کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے وزارت کے اعلی حکام اور وزیر اطلاعات سے بات کریں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ 32 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے میڈیا ہاؤسز سے متعلق ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے اگر کوئی میڈیا ورکرز ہم سے رابطہ کرے گا تو اس کا کیس لیبر کوٹ بھیج دیا جائے گا اور انہیں قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ملاقات میں ایپنک کی 50 سالہ خدمات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی مبشر حسن خان نے ایپنک کی خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ کہ ایپنک کے قائدین کی لازوال قربانیاں اور میڈیا ورکرز وجرنلسٹس کے لیے عظیم جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جدوجہد کا 50 سالہ سفر اس وقت بھی جاری و ساری ہے

پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن خان سے آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایپملائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے وفد کی ملاقات“ ایک

اپنا تبصرہ لکھیں