صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات اور سالانہ رپورٹ پیش کی

بینکنگ محتسب نے صدر ِمملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
صدر ِمملکت نے بینکنگ صارفین کو 1.26 ارب روپے کا مالی ریلیف فراہم کرنے پر بینکنگ محتسب کی کارکردگی کو سراہا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سال 2023 ء میں بینکنگ محتسب کا 25ہزار سے زائد شکایات پر کارروائی کرنا خوش آئند ہےصدر مملکت نے ادارے کے قیام سے لیکر اب تک شکایت کنندگان کو 6.4 ارب کا مجموعی ریلیف دینے پر بھی سراہاصدر مملکت نے بینک فراڈ متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا صدر کا کہنا تھا کہ بینکنگ محتسب لوگوں کو بلا قیمت انصاف کی فراہمی، گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،شکایات کے جلد ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے بینکوں کی بدانتظامی کے خلاف بینکنگ محتسب کے کردار اور خدمات بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی بینکنگ محتسب بارے آگاہی سے زیادہ سے زیادہ لوگ خدمات سے مستفید ہوسکیں گے

ملاقات میں بینکنگ محتسب نے بینک صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بینکنگ محتسب کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی

بینکنگ محتسب نےبتایا کہ حال ہی میں آن لائن پورٹل کا صارف دوست نظام متعارف کرایا ہےآن لائن پورٹل سے شکایت کنندگان کو اپنی شکایات کے اندراج میں آسانی میسر آئے گی

اپنا تبصرہ لکھیں