وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ تاریخی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور تجارت سے متعلق مسائل کو حل کرکے اس کی حقیقی صلاحیت تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ ایک سال میں آذربائیجان کو برآمدات میں 9.70 ملین امریکی ڈالر میں 12.08 ملین امریکی ڈالر تک اضافے ہوا۔ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) طے پانےسے تجارت کے مزید دروازے کھلیں گے۔

سفیر خضر نے آذربائیجان سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات بالخصوص توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں پر زور دیا۔

آذربائیجان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کا دسمبر 2027 تک پاکستانی چاول کو درآمدی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا ہوا ہے ۔

وزیر جام کمال نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مذید برآں ، تجارتی حجم کو بڑھانے اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عوام سے عوام کے رابطے اور پی ٹی اے پر دستخط کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں