اسلام آباد: وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے جاری اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، سفیر نے پاکستان میں نیدرلینڈز کے مختلف منصوبوں بارے بتایا کہ نیدرلینڈز پاکستان میں ٹیکسٹائل اور فشریز میں کام کر رہا ہے۔
جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ملاقات کے دوران فریقین کا دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔