وزیر تجارت جام کمال سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاسی کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم

اسلام آباد: ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے جام کمال خان کو وزارت تجارت کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر پیکاسی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت کو 5 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانا کا ہدف دونوں ممالک کے رہنماؤں نے طے کیا تھا۔

وزیر جام کمال کا کہنا تھا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے جن کے اپس میں تاریخی تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے تعلق کو مختلف شعبوں جیسے معاشی سیاسی دفاعی اور ثقافتی میدان میں اور بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جام کمال نے ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) پر حالیہ دستخط کی بھی تعریف کی اور مستقبل قریب میں تجارت کے شعبے میں اضافی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کے ذریعے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں امید ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں