پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ نئی سلیکشن کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی، ٹیم سلیکشن کے لیے میرٹ کی بنیاد پر آزادانہ فیصلے کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
سابقہ کمیٹی جس کی سربراہی وہاب ریاض کر رہے تھے تحلیل کر دی گئی ہے اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آنے والے دنوں میں نئی کمیٹی کا اعلان متوقع ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ عبدالرزاق کو کمیٹی میں کردار ملے گا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کو نئے کوچ کی خدمات حاصل کرنے اور قومی ٹیم کے کپتان کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، بااختیار محکمے اپنے فیصلوں کے لیے جوابدہ ہوں گے۔