اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 سے تیس جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا

امریکہ -اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 سے تیس جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں20 ٹیمیں حصہ لیں گے۔آئی سی سی نے اس کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایونٹپہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2 ، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ میچوں کے لئے آئی سی سی نے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔ واضح رہے کہ موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں