اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ولادی میر پیوٹن کو روس کا پانچویں بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اسپیکر نے روس کے نو منتخب صدر کے نام جاری اپنے تہنیتی پیغام میں ولادی میر پوٹن کو روس کا پانچویں بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ ولادی میر پوٹن کا پانچویں بار صدر منتخب ہونا ان پر روسی عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر ولادی میر پوٹن کی سربراہی میں روس ترقی اور خوشحالی کے مزید منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کی صدرات میں پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔