اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ 88 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی، 1999 میں برسراقتدار آنے والے دلادیمیر پیوٹن مزید 6 سال حکمران رہیں گے اور جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ کر 200 سال سے زیادہ عرصے کے دوران روس کے سب سے طویل مدت تک رہنے والے رہنما بن جائیں گے۔