روسی صدر پیوٹن کی جانب سے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد : روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حالیہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ، صدر پیوٹن نے صدر پاکستان کا حلف اٹھانے پر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے روس اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات پر زور دیا اور ان میں مزید مسلسل ترقی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں