پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا ممبر ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی ترقی میں بے مثال کردار ہے.معاشرے بالخصوص خواتین کی بہتری کے لیے تعلیم کا اہم کردار ہے۔انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کے شرکاء سے کیا۔
ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے یکساں طور پر کردار ادا کرنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کریں۔یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر طارق مختار ایگرکلچر بلاک میں سنٹر آف ایکسی لینس فارویمن کا افتتاح بھی کیا۔جو کہ نجی بینک اور بارانی زرعی یونیورسٹی کا مشترکہ اقدام ہے۔
آس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے واک کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ شرکاء نے طالبات کے زیر انتظام مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔