برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے ‘خواتین کے عالمی دن’ پر ہنر مند پاکستانی خواتین کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے ٹیکنالوجی، کاروبار اور تجارت میں پاکستانی ہنر مند خواتین کو ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور مشترکہ چیلنجز پر بات کرنے کے لیے انہیں خصوصی تقریب میں مدعو کیا۔ اس تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں گزشتہ روز کیا گیا، جس میں مختلف کاروباری پیشوں سے وابستہ خواتین نے اپنی مختلف مصنوعی ذہانت، طبی ٹیکنالوجی اور سمارٹ ایپلی کیشنز میں اپنے تعاون کا مظاہرہ کیا۔

“خواتین میں سرمایہ کاری؛ پیشرفت کو تیز کریں” کے تھیم کے تحت اس سال خواتین کے عالمی دن کی تقریب مختلف صنعتوں میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرنے اور اسے فروغ دینے کے عزم کے ساتھ گونج رہی تھی۔ لاہور کی ایک ہونہار طالبہ امامہ نادر کو “ایمبیسڈر فار دی ڈے” کا اعزاز حاصل ہوا اور انہیں اس دوران ہائی کمشنر جین میریٹ اور دیگر برطانوی ہائی کمیشن کے ارکان کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنی تقریر میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “برطانیہ اور پاکستان صنفی مساوات کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ترجیح ہے جو ہمارے تمام کاموں سے گزرتی ہے۔ اقتصادی اصلاحات پاکستان میں ترقی کا مرکز ہے، اور خواتین معیشت کا دل ہیں۔”

اس تقریب نے خواتین کو بااختیار بنانے، رکاوٹوں کو ختم کرنے اور مجموعی ترقی کو تیز کرنے کے درمیان ناقابل تردید تعلق کو اجاگر کیا۔ ہائی کمشنر میریٹ نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ، “اس بات کے زبردست شواہد موجود ہیں کہ خواتین اور لڑکیوں میں سرمایہ کاری اور انہیں درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنے سے ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے، خاص طور پر جب خواتین کو افرادی قوت میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ %، یا $28 ٹریلین، عالمی جی ڈی پی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔”

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں نہ صرف خواتین کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا بلکہ ٹیکنالوجی، کاروبار اور تجارت کے شعبوں میں تعاون، اختراعات اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں