پاکستان میں نیپال کے سفارت خانے نے 261 ویں نیپالی آرمی ڈے کے موقع پر شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا

اسلام آباد: پاکستان میں نیپال کے سفارت خانے نے 261 ویں نیپالی آرمی ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی یہ خصوصی تقریب حب الوطنی جذبات کے ساتھ نیپال اور پاکستان کے قومی ترانوں کے ساتھ شروع ہوئی جس میں مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی، سفیروں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اس خصوصی تقریب کا اہتمام نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری،ملٹری اتاشی کرنل بھیس بہادر نے کیا تھا، جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

نیپال کے آرمی ڈے کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر تاپس ادھیکاری نے نیپالی آرمی ڈے کی تاریخی اہمیت پر بصیرت کا اشتراک کیا اور 1762 میں اس کے قیام کی روشنی ڈالی۔

انہوں نے نیپالی فوج کی پائیدار میراث کو زور دیا، جو دنیا کے قدیم ترین اور مضبوط فوجی اداروں میں سے ایک ہے، جو نیپال کی قومی سلامتی کے اہم رکن کے طور پر بہادری اور خدمات کی بھرپور تاریخ کے لیے وقف ہے۔

نیپال کے ملٹری اتاشی کرنل بھیس بہادر نے اپنی گفتگو میں عالمی فوجی دستوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نیپالی فوج کو ممتاز کرنے والے نمایاں خدوخال کو واضح کیا۔ خاص طور پر، انہوں نے 1958 کے بعد سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں مسلسل تعاون کو اجاگر کیا، جس میں نیپال کے عزم کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے ظاہر کیا گیا۔

مذید برآں ، نیپال کے سفیر تپاس ادھیکاری نے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر، اور نیپالی ملٹری اتاشی کرنل بھیس بہادر نےسری لنکا اور ہندوستان کے ہائی کمشنروں کے ہمراہ ایک روایتی کیک بھی کاٹا جس پر پاکستان اور نیپال کے قومی پرچم مزین تھے۔

اس تقریب کے اختتام پر نیپالی سفارتخانہ کی جانب سے مہمانوں اورشرکاء کو پر لطف اعشائیہ بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں