سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فرض شناس افسران کی جانب سے مسافر کو چھ لاکھ سے زائد مالیت کے سعودی ریال واپس کردیے

اسلام آباد: ریاض سے آنے والے مسافر کو چھ لاکھ سے زائد مالیت کے سعودی ریال، بینکنگ کارڈز وغیرہ واپس کردیے گئے.

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ٹیکسی کاؤنٹر سپروائزر رضوان نے کیب یارڈ سے ملا پرس سی اے اے حکام کو دیا۔

ویجیلنس ڈی وی اوز نے (ایف آئی اے-آئی بی ایم ایس) کے ذریعے مسافر کی تفصیلات اکھٹی کیں۔ویجیلنس نے ائیر لائن کے ریکارڈ سے مسافر کا ٹکٹ/موبائل فون نمبر حاصل کی۔

بعد ازاں ، ویجلنس حکام کے رابط کرنے پر مسافر ارشد ائرپورٹ آیا اور تصدیق کے بعد پرس اس کے حوالے کردیا گیا ۔

مسافر ارشد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی ریال 7906 میری ماں کے علاج کے لئے ہیں۔اس موقع پر مسافر نے اپنے تعریفی خط میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےویجیلنس عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں