قومی اسمبلی کے 29 فروری کو ہونے والے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے اپر وزیٹر گیلری کارڈ سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کر دیئے گئے

اسلام آباد: انتظامیہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ ڈائریکٹو کے مطابق آج 29 فروری 2024 بروز بدھ،کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کے لیے گزشتہ روز جاری کردہ اپر وزیٹر گیلری کے کارڈ سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کو جاری کردہ کارڈ ضروری ہے۔نومنتخب معزز ممبران کے لئے ضروری ہے کہ داخلہ کے وقت قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں