انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری کی ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیر

اسلام آباد : انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری کے زیر انتظام ملک بھر کے ڈاکٹر کی بالوں کے ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ,ورکشاپ میں ملک بھر سے 120 سے زائد پلاسٹک سرجن اور ڈرماٹالوجسٹ نے شرکت کی۔اسلام آباد کی نجی ہوٹل میں 3 روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ میں غیر ملکی ڈاکٹرز نے بھی حصہ لیا۔غیر ملکی ڈاکٹرز نے شرکاء کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ معلومات بھی فراہم کیں ۔

ملکی تاریخ مین میں پہلی بار 3 روزہ ورکشاپ میں امریکہ ،برازیل،تھائی لینڈ ،مصر ،سنگاپور،ترکی،انگلینڈ،ایران سمیت دیگر ملکوں سے 20 سے زائد ڈاکٹرز نے شرکت کی۔مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شادی المغربی نے ورکشاپ کی صدارت کی۔صدر امریکن بورڈ آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری ڈاکٹر سٹیون گیبل نے بھی خصوصی طور پر ورکشاپ میں ڈاکٹر کو ٹریننگ دی۔

صدر انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہئیر ریسٹوریشن سرجری ڈاکٹر رانا عرفان نے ورکشاپ کا انعقاد کروایا جبکہ ڈاکٹر عظمیٰ عرفان نے ورکشاپ کے تمام انتظامی امور سر انجام دیے ۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے بے شمار چیزوں کے سیکھنے مین مدد ملی ہے،غیر ملکی ڈاکٹرز نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ معلومات سے ہمیں آگاہ کیا بلکہ ان کی تربیت بھی ہمارے لئے بہت مفید ثابت ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں