16 دیں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری کئے جائیں گے

اسلام آباد : 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخابات کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس کیلئے میڈیا کے نمائندوں کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے.

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ، پریس گیلری کیلئے جاری کئے گئے پرانے کارڈ منسوخ ہو چکے ہیں،لہذا پرانے کارڈ پر پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا نہ میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنے نئے کارڈ کے اجرا کیلئے رابطہ کریں۔ پریس گیلری میں صرف نئے کارڈ کے حامل میڈیا کے نمائندوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

پریس گیلری میں محدود نشستیں موجود ہیں لہذا کسی بد نظمی سے بچنے اور سیکورٹی ایشوز کے پیش نظر پریس گیلری میں موجود نشستوں کے مطابق کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ تمام میڈیا نمائندوں سے درخوست ہے کہ وہ پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کے موقع پر اپنے کار ڈاویزاں رکھیں اور سیکورٹی پر مامور عملے سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں