راوالپنڈی: پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتامی تقریب میں شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔
لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔