اسلام آباد – پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے کامیابی کے ساتھ میگِس معارف داخلہ امتحان 25 فروری 2024 کو منعقد کیا ۔یہ امتحان ملک بھر کے مختلف شہروں میں 32 امتحانی مراکز میں منعقد ہوا، جو تعلیمی پیش رفت کے لیے ایک اہم اور نمایاں قدم ہے۔
یہ امتحان چوتھی سے نویں جماعت اور آئی جی سی ایس ای میں داخلہ لینے کے خواہشمند بیرونی طلباء کے لیےہے، جو ادارے کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ہے،جس کا مقصد طلبا ءکی غیر معمولی صلاحیتوں کی شناخت کر کے ان کو پروان چڑھانا ہے ۔
ترجمان پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے مطابق ، میگِس داخلہ امتحان نے ۲۰ سے زیادہ شہروں کے ۳۵۰۰ سے زیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو تعلیمی ترقی کے لیےایک پلیٹ فارم کے طور پر اس اقدام کی وسیع پیمانے پر پذیرائی ظاہر کرتا ہے۔۳۵۰۰ سے زیادہ درخواستیں وصول ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ادارے پر اعتماد کرتی ہے کہ ادارہ نئی نسلوں کو پر اعتماد ،رہنما ،مفکر اور تخلیق کار کے طور پر پروان چڑھائے گا ۔
طلباء، والدین اور معلمین کا زبردست ردعمل امتحان کی اہمیت کو واضح کرتا ہےاور اس کو نہ صرف ایک تشخیصی ذریعہ کے طور پر، بلکہ روشن، خواہشمند ذہنوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کے لیے امید کی کرن سمجھتا ہے۔عوام نے ادارے کی اس بات پر زبردست پزیرائی دی کہ ہنر اور موقع کے درمیان فرق کو ختم کریں اور مالی حالات کو تعلیمی امنگوں میں رکاوٹ نہ بنیں دیں۔
ترک معارف فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ہارون صا حب نے امتحان کے وسیع تر اثرات پر زور دیتے ہوئے اسے ترکی اور پاکستان کے درمیان فروغ ِتعلیم میں شراکت داری کے ثبوت کے طور پر اجاگر کیا ۔ ’’ہمارا مشن کلاس روم تک محدود نہیں ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ” اس کے ذریعے ایسی نسل پروان چڑھانا مقصد ہے جو کہ نہ صرف انسانیت کی بہتری بلکہ دونوں اقوام کے مستقبل کو سنوار سکے ۔‘‘
ترکش معارف فاؤنڈیشن کی پاکستان میں بامقصد کیمپسس میں بین الاقوامی میعار کے مطابق قابل حصول تعلیم میں سرمایہ کاری ان کی پاکستان کے تعلیمی منظر نامے سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے ۔یہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی تعاون کی نمائندگی کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے تعلیمی شعبے کو عالمی سطح پر نمایاں کرنا ہے۔
میگس معارف داخلی امتحان پاکستان اور ترکی کی مشترکہ ، اور بہتر تعلیم یا فتہ مستقبل کی علامت ہے ۔