چینی سفارتخانہ کے تعاون سے ہزارہ یونیورسٹی میں پاک چائنا فرینڈشپ کارنر قائم کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کودی جانے والی گرانٹ سے یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں “پاک چائنا فرینڈشپ کارنر ” قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ممبر آئی ٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے دوستی کانر کا افتتاح کیا۔

پاک چائنا فرینڈشپ کارنر کو جدید لیپ ٹاپس ، سائنسی کتب اور تحقیقی رسائل سے آراستہ کیا گیا ہے ہے جس سے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات مستفید ہونگے۔

پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کارنر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ، روابط اور تعلیمی میدان قریبی تعاون کا مظہر ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ عائشہ عالم کی گرانٹ کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں قابل تقلید قرار دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ عائشہ عالم کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ہزارہ یونیورسٹی عوامی جمہوری چین کے اسلام آباد میں قائم سفارتخانے سے 3.98ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔یہ گرانٹ مشترکہ ثقافتی و سماجی سرگرمیوں ،پاکستانی و چینی روایتی نمائشوں کے انعقاد،تربیتی ورکشاپس اور تعلیمی میدان میں مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں