پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18ویں ’’پاک۔ ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی)کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18ویں ’’پاک۔ ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا چار روزہ اجلاس13 سے 16فروری 2024تک وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ںگروپ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان جبکہ ترکیہ کے وفد کی سربراہی ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف عرفان اوزسرٹ(Ozsert) کررہے تھے۔

گروپ اجلاس کے باضابطہ سیشن کے انعقاد سے قبل ترکیہ چیف آف جنرل سٹاف نے سیکرٹری دفاع ،لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) حمودالزمان خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا۔ سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی، اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔

مزید برآں، وفود نے گزشتہ سال ترکی میں HLMDG اجلاس کے انعقاد کے بعد سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفد کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان۔ترکیہ) ایچ ایل ایم ڈی جی) میٹنگ کا 19 واں دور 2025 میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پرترکیہ میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں