نگران وفاقی وزیرتجارت وصنعت گوہراعجاز،وزیرتوانائی محمدعلی کی بجلی نرخ معقول بنانےکی کوششیں قابل تحسین ہیں،کامران عربی
کراچی :سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر محمد کامران عربی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 9 سینٹ فی کلو واٹ کی سہولت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے جلداز جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی نگران وفاقی وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز اور نگران وزیر توانائی و بجلی، پیٹرولیم محمد علی کی جانب سے بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔
منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 9 سینٹ فی کلو واٹ تک کمی سے نہ صرف صنعتی مسابقت کی بحالی اور معیشت کے انجن کو دوبارہ متحرک کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ اقدام صنعتکاروں کے اعتماد کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس طرح کے اقدامات سے تمام شعبوں میں برآمدات کو فروغ ملے گا اور بڑی تعداد میں ڈاؤن اسٹریم صنعتوں اور سروسز کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی جس کے نتیجے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا نیز ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی اور استحکام یقینی بنایا جاسکے گا۔
کامران عربی نے صنعتوں کو مسابقتی اور ترقی پر مبنی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے موجودہ معاشی صورتحال میں ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کے پست ہوتے حوصلے اور ویلیو ایڈڈ برآمدات میں کمی کو روکنے کے لیے علاقائی سطح پر مسابقتی توانائی ٹیرف وقت کی اہم ضرورت ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 9 سینٹ فی کلو واٹ کرنے