عالمی بحران یا مقامی ناکامی؟ پانی کے ذخائر کم ہونے پر وزیراعظم کاکارروائی کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور بحران سے نمٹنے کے لیے فوری عالمی اقدامات پر زور دیا ہے۔

ریاض میں ون واٹر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے چیلنجز پاکستان کے لیے نئے نہیں ہیں۔

اپنے دورے کے دوران شہباز شریف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے میکرون کو سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کے امور پر فرانس کی قیادت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف نے فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

یہ ملاقات مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں